اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تریپورہ میں 7 کم عمر لڑکوں نے 8 سالہ بچی کو چھپن چھپائی کے کھیل کی دعوت دینے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ترپپورہ کے مغربی ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 8 سالہ بچی
کو پہلے کھیل کی دعوت دی گئی اور پھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس نے اس واقعے کے بعد 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ ساتواں ملزم تاحال مفرور ہے۔ملزمان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔دونوں ملزمان کی عمریں 12 سال کے لگ بھگ تھیں۔کورونا سے متاثرہ ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ بچی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے بچی کو کھیلنے کی دعوت دی اور کہا کہ کہیں چھپ جا ئوہم تمہیں ڈھونڈیں گے،اس کے بعد بچی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کی گئی۔بچی جب گھر واپس آئی تو والد کو تمام واقعے سے آگاہ کیا۔چونکہ بچی ملزمان کو پہچانتی تھی لہذا والد کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔7 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ۔