منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ایک جانب کشیدگی دوسری جانب اقتصادی معاہدے پر پیش رفت ،چین امریکہ سے کتنے بلین کا سامان خریدے گا؟

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن) امریکہ اور چین نے کئی شعبوں میں جاری کشیدگی کے باوجود اس سال جنوری میں طے پانے والے باہمی اقتصادی اور تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے. دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے منگل کو فون پر تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بات چیت کی امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس معاہدے کے تحت چین دو برسوں کے دوران

امریکہ سے 200 بلین ڈالر کا سامان خریدے گا جن میں کاریں، مشینری، تیل اور زرعی پیداوار شامل ہے لیکن کورونا وائرس کے بحران کے سبب چین میں امریکی اشیا کی طلب میں کمی ہوئی ہے جس سے معاہدے پر عمل درآمد متاثر ہوا ہے.دونوں ملکوں کی جانب سے الگ الگ جاری کیے گئے بیانات میں گزشتہ روز ہونے والی گفتگو کی تصدیق کی گئی ہے‘واشنگٹن ڈی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام نے اس حوالے سے بات چیت کی کہ چین معاہدے کی روح کے مطابق اس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے. مجوزہ اقدامات میں انٹلیکچوئل پراپرٹی یا دانشوارانہ املاک کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا، امریکی کمپنیوں کی راہ میں حائل مالی اور زرعی شعبوں کی رکاوٹوں کو دور کرنا اور ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی کا خاتمہ شامل ہیں.بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک سمجھتے ہیں کہ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ اسے کامیاب بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے دوسری طرف بیجنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، جس میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے میں عمل درآمد کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا.پہلے مرحلے میں دونوں ملک ہر چھ ماہ بعد اس کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے چین پر دبائو میں اضافہ کر دیا ہے، جس میں اس معاہدے پر عمل درآمد کے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں. امریکہ کی طرف سے چین پر کورونا وائرس پھیلانے کے الزام اور ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق چین کی پالیسیوں پر تنقید سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…