پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل سے امن معاہدے میں اماراتی عوام حکومت کے ساتھ نہیں، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی )متحدہ عرب امارات کے ایک سرکردہ دانشور اور اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے کی تحریک کے مخالف  کارکن احمد الشیبہ نے کہا ہے کہ اماراتی عوام ابو ظبی کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے حامی نہیں ہیں۔ اگراماراتی عوام کو آزادانہ اظہار رائے کا حق حاصل ہوتا تو آپ دیکھتے کہ سڑکوں پر ہزاروں افراد اسرائیل کے ساتھ معاہدے کی مخالفت میں نکل کھڑے ہوتے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق الشیبہ نے مزید کہا کہ اماراتی عوام نے حکومت کا اسرائیل کے ساتھ طے پایا نام نہاد امن معاہدہ قبول نہیں کیا ہے۔ جہاں تک ان ویڈیوز کا تعلق ہے جن میں بہ ظایر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اماراتی عوام اسرائیل کے ساتھ دوستی پر جشن منا رہے ہیں وہ جعلی ہیں۔ اماراتی عوام اس معاہدے کے نہ صرف مخالف ہیں بلکہ حقیقی معنوں میں انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔ الشیبہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی پر جشن منانے والے یا تو اجرتی لوگ ہیں جنہوںنے پیسے لے کر ایسی کسی سرگرمی میںحصہ لیا ہے یا موجودہ مقتدار طبقے سے مراعات یافتہ ہیں۔ ایسے مٹھی بھر عناصربنیادی اصولوں اور انسانی اقدار کی قیمت پر اپنا ضمیر فروخت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے اعلان کو عوام میں مقبول بنانے کی کوشش کررہی ہے مگر حقیقی معنوں میں اماراتی عوام اسرائیل کے ساتھ کسی ڈیل کے حامی نہیں ہیں۔ اس وقت تک سپریم فیڈرل کونسل یا کسی اور ادارے کی طرف سے ایسی کوئی تقریب منعقد نہیں کی جس میں عوام کو بلایا گیا ہو۔الشیبہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مزاحمتی محاذ کے قیام کا مقصد بالعموم تمام عرب اقوام بالخصوص اماراتی عوام میں بیداری پیدا کرنا  اور خلیجی ممالک کے عوام کو قضیہ فلسطین کے حوالے سے ان کی ذمہ داریاں یاد دلانا ہے۔انہوںنے کہا کی امارات اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ 20 سال سے درپردہ تعلقات چلے آرہے ہیں۔ دونوںملکوں کیدرمیان حال ہی میں ہونے والا معاہدہ کئی سال کے رابطوں کا نتیجہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…