پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وہ ملک جہاں 6 ماہ کے دوران دوسری حکومت کا اعلان کر دیا گیا

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس (آن لائن) تیونس کے وزیراعظم نے چھ ماہ میں دوسری حکومت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ہشام مشیشی نے اپنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی تباہ حال معیشت پر توجہ دینے کی بات کی ہے۔بعد ازاں المشیشی نے ایک پریس کانفرنس میں آزاد ٹیکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ کا اعلان کیا۔

اس اقدام کا مقصد سیاسی تنازعات سے کنارہ کش رہتے ہوئے ملک کی معیشت کو درست کرنا ہے۔المشیشی کے مطابق ان کی کابینہ میں خود مختار شخصیات شامل ہیں۔المشیشی کا مزید کہنا تھا کہ “سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی گروپوں کے ساتھ مسلسل مشاورت اور ملک کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد خود مختار اور اہلیت کے حامل افراد (ٹیکنوکریٹس) کی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت محسوس ہوئی جو اقتصادی اور سماجی صورت حال پر توجہ مرکوز کرے تیونس کے عوام کے ساتھ ان کے استحقاق کے مطابق معاملہ کرے۔المشیشی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت مکمل خود مختاری کے ساتھ کام کرے گی۔المشیشی کی حکومت میں 28 وزراء شامل ہیں۔تیونس کے صدر قیس سعید نے 46 سالہ ہشام المشیشی کو گذشتہ ماہ نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سوپنی تھی۔ المشیشی اس سے قبل الیاس الفخفاخ کی حکومت میں وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔ دوسری جانب حکومت سازی کے عمل میں نظر انداز کیے جانے پر اتحادی جماعت النہضہ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…