پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ میں واقع 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربن (این این آئی)جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مسجد کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے ساحلی شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم گرے اسٹریٹ مسجد میں پیر کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرے اسٹریٹ مسجد جنوبی ہمپشائر کی بڑی مساجد میں شامل ہے جس میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔جنوبی افریقا مسلم نیٹ ورک کے چیئرمین فیصل سلیمان نے کہاکہ مسجد کے بالائی حصے میں اسٹاف کے 7 فلیٹس ہیں جن میں ممکنہ طور پر کوئی شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔فیصل سلیمان کے مطابق آگ کو ایک حادثہ ہی تصور کیا گیا ہے اور اس میں کسی تخریب کاری کا عنصر نہیں ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔مسجد میں آتشزدگی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو منزلہ مسجد سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…