اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

2050 تک شہروں میں رہنے والی آبادی کا تناسب کتنے فیصد تک بڑھ جائیگا؟اقوام متحدہ نے بتا دیا

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس وقت دنیا کی 55 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہے جبکہ 1960 میں دنیا کی صرف 34 فیصد آبادی شہروں میں قیام پذیر تھی۔سال 2050 تک شہروں میں رہنے والی عالمی آبادی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ ہالینڈ کے ماہرِ حیاتیات مینو شلتوزین نے اپنی کتاب  ڈارون کمز ٹو ٹان،

ہا دی اربن جنگل ڈرائیوز ایوولیوشن میں اس حوالے سے کہا ہے کہ شہروں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی جنگلی حیات پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ جس سے ان کی رہائش کی جگہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی سے بہت سے جانوروں نے اپنے رجحانات اور چال چلن کو شہروں کے مطابق ڈھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انسان ہم اس موڑ پر پہنچ رہے ہیں جہاں ہم صرف وہی نباتات اور جنگلی حیات دیکھ پائیں گے جو صرف شہروں تک ہی محدود ہوں گے کیونکہ جنگلات کی کمی کے نتیجہ میں جنگلی حیات کی بہت سی اقسام ناپید ہو جانے کا خدشہ ہے۔شلتوزین نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ شہروں میں پائی جانے والی نباتات اور جنگلی حیات صرف چند گنے چنے چرند پرند تک محدود نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صرف یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ جانور آرام سے بدل جائیں گے یا اپنے رہنے کا انتظام خود ہی کرلیں گے بلکہ ہمیں بڑھتے اور تیزی سے بدلتے ہوئے شہری نظام میں جانوروں اور چرند پرند کیلئے جگہ بنانا ہو گی تاکہ ان کی نسلوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…