جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا سے ماسٹرڈگری لینے والا بے روزگارسعودی نوجوان چائے فروش بن گیا

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ھدف)نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اس پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں امریکا کی ایک یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے والے نوجوان کوکوئلہ چائے فروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس نوجوان نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ ایک امریکی یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے باوجود نوکری تلاش نہیں کر سکا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ نے اس نوجوان سے رابطہ کیا اور اس سے اس کے مسائل پر گفتگو کرنے اور اس کے لیے ملازمت کا مناسب موقع تلاش کرنے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ھدف کے مطابق چائے فروش نوجوان کے سابقہ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بنکاری، میڈیکل، سیاحت اور خوراک کے شعبوں میں کنکٹریکٹ پر کام کر چکا ہے۔ اس دوران ایک ملازمت میں اسے 8000 ریال ماہانہ تنخواہ ملتی رہی ہے۔ تاہم وہ ملازمت زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکی اور وہ بے روزگار ہوگیا۔بے روزگار ایم اے پاس نوجوان عبداللطیف جرفان نے بتایا کہ اسے جتنی بھی ملازمتیں ملیں وہ سب دوران تعلیم تھیں اور ایم کی ڈگری لینے سے قبل ملی تھیں۔ شہزادہ سلطان انشورینس کمپنی میں اسے تین ماہ کام کا موقع ملا جہاں اسے ماہانہ آٹھ ہزار ریال تنخواہ دی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ الراجحی بنک میں اس نے سات ماہ کام کیا۔اس نے مزید کہا کہ جب میں اپنی اسکالرشپ کی تکمیل اور ایم اے کی ڈگری لے کر وطن واپس لوٹا تومجھے ایک بنک میں 3000 ریال میں کام کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ ابھا کے ایک ہوٹل میں ملازمت شروع کی تو کرونا کی وبا پھیل گئی اور اس کی یہ نوکری بھی چلی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…