پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی سازشوں سے باز آئیں، مصر سے بھی عرب ممالک کو اہم پیغام

datetime 20  اگست‬‮  2020 |

قاہرہ (این این آئی)مصر کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ اامارات کا اسرائیل کوتسلیم کرنا فلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کے جرائم کو جائز قرار دینا اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی دلدل میں اترکراپنا وجود اور حیثیت کھو دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ مربوط تعلقات قائم کرنا، اور مزید عرب حکومتوں کو اسرائیل سے دوستی بدترین دلدل میں اتارنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔اخوان نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی کاز، القدس اور مسجد اقصی کے ساتھ غداری ہے۔فلسطینی اپنے ملک کو آزاد کروانے کی خاطر کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایسے میں کسی عرب ملک کا اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنا فلسطینی قوم کی قربانیوں اور خون کے ساتھ غداری ہے۔اخوان المسلمون نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی سازشوں سے باز آئیں اور مل کر فلسطینیوں کی آزادی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اس وقت صہیونی ریاست کو مدد کی ضرورت نہیں بلکہ فلسطینی قوم کو مدد کی ضرورت ہے۔ مصر کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ اامارات کا اسرائیل کوتسلیم کرنا فلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کے جرائم کو جائز قرار دینا اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی دلدل میں اترکراپنا وجود اور حیثیت کھو دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ مربوط تعلقات قائم کرنا، اور مزید عرب حکومتوں کو اسرائیل سے دوستی بدترین دلدل میں اتارنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…