مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس کے ایک سرکردہ عیسائی پادری اور القدس عالمی کمیٹی برائے امن و انصاف کے سربراہ پوپ مینوئل مسلم نے کہا ہے کہ القدس خدا کا شہر ہے۔ کوئی بھی اسے ترک نہیں کرسکتا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کرنے والوں کا فلسطینیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فادر مسلم کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر شائع ایک بیان میں
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب گذشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ مانویل مسلم نے مزید کہا کہ ہم القدس کو صہیونیوں اور اس کے بے وقوف دوستوں کے ہاتھوں پامال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہ القدس دنیا کے تمام خطوں میں خدا ، عرب ، مسلمان ، عیسائی اور آزاد فلسطینیوں کا شہر ہے۔ کوئی بھی القدس کو ہم سے نہیں چھین سکتا ہم اس کے وقار ، تقدس ، خوبصورتی ، تاریخ ، تشخص یا قومی جہت کو نظرانداز نہیں کریں گے۔فادر مسلم نے مزید کہا کہ ہم القدس کو فلسطینیوں سے چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسرائیل اور اس کے تمام دوست ملک کر فلسطینی قوم کو القدس سے محروم نہیں کرسکتے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیقیام کی مذمت کی اور اسے فلسطینی قوم کے خلیجی ریاست کی کھلم کھلا دشمنی کا مظہر قرار دیا۔ مقبوضہ بیت المقدس کے ایک سرکردہ عیسائی پادری اور القدس عالمی کمیٹی برائے امن و انصاف کے سربراہ پوپ مینوئل مسلم نے کہا ہے کہ القدس خدا کا شہر ہے۔ کوئی بھی اسے ترک نہیں کرسکتا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کرنے والوں کا فلسطینیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فادر مسلم کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر شائع ایک بیان میں یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب گذشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔