پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

امارات کی اسرائیل کیساتھ دوستی بہت بڑی خیانت ہے تمام عالم اسلام متفقہ لائحہ عمل تیار کریں،عالمی علماء کونسل کا معاہدے پر شدید ردعمل

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

دوحا(این این آئی)بین الاقوامی علما کونسل نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے اعلان کو بہت بڑی خیانت قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی علما اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اماراتی ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ دوستی کا اعلان بہت بڑی خیانت، صہیونیوں کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش، القدس اور فلسطینی قوم کے

حقوق کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی توہین ہے۔بیان میں کہا گیا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان کرکے ارض فلسطین پر ناجائز صہیونی ریاست کو سند جواز دینے کی مجرمانہ کوشش کی ہے۔ اس پر امارات کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔عالمی علما نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ امارات کے فیصلے کے رد عمل میں متفقہ لائحہ عمل تیار کریں اور اس لائحہ عمل میں فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے تزویراتی حکمت عملی اپنائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…