بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

تعلقات معمول پر لانا ناگزیر ہو چکا،امریکہ نے سعودی اسرائیل تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں تیز کر دیں،اس کے پیچھے کیا گھناؤنے مقاصد ہیں؟

datetime 15  اگست‬‮  2020 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ کے سینئر ایڈوائزر اور داماد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا معاہدہ گزشتہ چھبیس سالوں میں تاریخی اعتبار سے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر نے کہا کہ سعودی عرب مسلم ممالک میں رائے عامہ ہموار کرنے کا ذریعہ مانا جاتا ہے اور کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کے

بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ جیریڈ کشنر نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے اپنے پہلے دورہ کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کو اعتماد میں لیا اور ان کو امریکی پالیسیوں کے لیے آمادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورے کے بعد سعودی عرب کے تعاون سے ایران کے معاملے پر امریکہ نے ٹھوس اقدامات اٹھائے، جیریڈ نے کہاکہ سب سے اہم جو کام ہوا وہ یہ تھا کہ سعودی عرب جو کہ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کے ساتھ مسلم دنیا کا لیڈر مانا جاتا ہے اسے شدت پسندی کو ختم کرنے کے لیے ایسی جدت کی طرف راغب کیا گیا جس کے بعد مسلمان یہ سوچیں گے کہ اگر ان کا لیڈر اس پر اعتراض نہیں کر رہا تو اس میں کوئی بری بات نہیں۔امریکہ کے کہنے پر سعودی عرب نے اپنے ملک میں جدت لانے کے لئے کئی اقدامات کئے، انہوں نے کہا کہ کب تک ماضی کے مسائل میں الجھ کر موجودہ دنیا کے ساتھ تعلقات کو خراب کر کے رکھا جا سکتا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ سعودی عرب کے بھی اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں اس سے سعودی عرب کے عوام کو فائدہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب ہمارا ساتھ دے تو ہم بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کریں گے جو تاریخی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتی ہوں گی۔غرض امریکہ اب سعودی عرب کو اسرائیل سے تعلقات پر راضی کرنا چاہتا ہے تاکہ تمام مسلم ممالک سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…