تہران (آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ خلیجی ممالک کیساتھ غداری اور ایک سنگین غلطی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یو اے ای کو یہ بات اچھے طریقے سے ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ ایک سنگین غلطی کا مرتکب ہوا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد متحدہ عرب امارات کو اس غلط راستے کا احساس ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اس
معاہدے کا مقصد ٹرمپ کی آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ہے اسی وجہ سے اس کا اعلان واشنگٹن میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کر کے آپ اپنے ملک ، اپنے عوام ، مسلمانوں اور عرب ممالک کے ساتھ غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔نہوں نے مزید کہا کہ امارات نے یہ بھی سوچا ہوگا کہ وہ ایران کے دشمنوں کے قریب ہو کر سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے ، لیکن ایران تاریخی طور پر اپنے ہمسایہ ممالک کا محافظ اور خلیجی ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے والا ہے ۔