امریکہ نے ایندھن لے جانے والے 4 ایرانی بحری جہاز ضبط کر لئے، حیرت انگیز موقف

14  اگست‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی ) امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ 4 ایرانی بحری جہازوں کو ضبط کر لیا ہے جو وینزویلا کے لیے ایندھن لے کر جا رہے تھے۔ ان جہازوں کو پابندیوں کی خلاف ورزی کے سبب پکڑا گیا ہے تا کہ تہران پر انتہائی دبا کی مہم کو بھرپور بنایا جا سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذمے داران نے بتایاکہ انہیں گذشتہ چند روز کے دوران پکڑا گیا۔ اب ان تمام جہازوں

کو امریکا کے شہر ہیوسٹن روانہ کر دیا گیا ہے جہاں وائٹ ہاس کے ذمے داران ان کے پہنچنے کے منتظر ہیں۔اس سے قبل گذشتہ ماہ امریکی وفاقی عدالت میں دعوی دائر کیا گیا تھا کہ وینزویلا کی جانب گامزن ایران کا ایندھن لے جانے والے چار بحری جہازوں کو قبضے میں لیا جائے۔ایک امریکی ذمے دار نے بتایا کہ ان تمام جہازوں کو عسکری طاقت کے استعمال کے بغیر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…