بارسلونا(آن لائن )سپین میں سابق بادشاہ ژوان کارلوس کے بارے میں شدید قیاس آرائیاں جاری ہیں جنھوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر کے لوگوں کو حیران کر دیا 82 سالہ سپین کے سابق بادشاہ ژوان کارلوس اس وقت لاپتہ ہوئے کہ جب ان کے خلاف سپین اور سویٹزرلینڈ میں تحقیقات ہو رہی ہیں جن میں ان کے خلاف کرپشن کے
الزامات میں تحقیقات جاری ہیں، سابق بادشاہ نے شاہی ویب سائٹ پر جاری کیے ایک خط میں اپنے ملک چھوڑنے کا اعلان کیااس خط میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں لیکن کچھ خبروں کے مطابق وہ ڈومینکن ریپبلک چلے گئے ہیںتاہم ڈومینکن ریپبلک کی ایک ترجمان کے مطابق سابق ہسپانوی شاہ ان کے ملک میں داخل نہیں ہوئے۔