جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاک ڈائون کے سبب بھارت میں بچوں کا استحصال بڑھ گیا  نوبیل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی چلڈرنس فائونڈیشن کی رپورٹ جاری

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے جار ی لاک ڈاون کے سبب بھارت کے دیہی علاقوں میں رہنے والے بچوں کے جنسی اور جسمانی استحصال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بے روزگاری اور اقتصادی بحران کی وجہ سے پریشان حال افراد خود بھی اپنے بچوں سے مزدوری کرانے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں۔ نوبیل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے

چلڈرنس فاونڈیشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں یہ باتیں کہی گئیں۔فاونڈیشن نے لاک ڈاون کے بالخصوص دیہی علاقوں کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ۔ اس میں بچوں کی سلامتی، بچوں کے حقوق، بچوں کی بردہ فروشی اور بچوں کی شادی جیسے امور پر کام کرنے والی رضاکار تنظیموں سے بھی بات چیت کی گئی ۔فاونڈیشن نے لاک ڈاون کے دوران مہاجر مزدوروں کی واپسی سے متاثرہ ریاستوں کے پچاس سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں اور تقریبا ڈھائی سو خاندانوں سے بات چیت کی بنیاد پر تیار اپنی رپورٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران کچھ ریاستوں میں لیبر قوانین کے کمزور پڑ جانے کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور احتیاطی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ رپورٹ میں دلیل دی گئی ہے کہ لیبر قوانین کے کمزور پڑنے سے بچوں کے سلامتی متاثر ہوگی۔ اس کی وجہ سے بچہ مزدوری کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی بحران کے سبب21 فیصد خاندان اپنے بچوں سے مزدوری کرانے کے لیے مجبور ہیں۔ کیلاش ستیارتھی فاونڈیشن نے مشورہ دیا ہے کہ اس صورت حال سے بچنے کے لیے اطراف کے گاوں میں نگرانی کا نظام کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے۔ اس سے لاک ڈاون سے متاثر بچوں کو بچہ مزدوری کے دلدل میں پھنسنے سے روکا جاسکے گا۔ فاونڈیشن کا کہنا تھا کہ

پنچایتوں اور گاوں کی سطح پر سرکاری افسران کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ بچے کام پر جانے کے بجائے اسکول جائیں۔رپورٹ میں لاک ڈاون کے بعد بچوں کی بردہ فروشی کے معاملات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ 89 فیصد غیر سرکاری تنظیموں کو خدشہ ہے کہ لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد بالغوں کے ساتھ بچوں کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ تقریبا76 فیصد تنظیموں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد

جسم فروشی کی تجارت کے لیے بردہ فروشی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ان میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔غیر سرکاری تنظیموں نے لاک ڈاون کے بعد بچوں کی شادی کے معاملات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اس کے مدنظر رپورٹ میں نگرانی کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کو زیادہ چوکنا رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔فاونڈیشن نے اپنی رپورٹ میں متعلقہ ریاستی

حکومتوں سے بچہ مزدوری،  بندھوا مزدوری  اور بردہ فروشی کا شکار ہونے والے بچوں کو اس دلدل سے نکالنے کے بعد ان کو معاوضے کی رقم فورا ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس رقم کی مدد سے استحصال سے نجات حاصل کرنے والے بچوں کو دوبارہ بچہ مزدوری یا جنسی استحصال کے دلدل میں پھنسنے سے بچایا جاسکے گا۔  رپورٹ کے مطابق بے روزگار غریب خاندان پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے

بچوں کو جسم فروشی کے کاروبار کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کئی تنظیموں نے بھی موجودہ  صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ مغربی بنگال میں حقوق اطفال کمیشن کی سربراہ انینیا چٹرجی کا کہنا تھالاک ڈاون نے بالخصوص دیہی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی واپسی کا سب سے زیادہ اثر بچوں اور خواتین پر پڑ رہا ہے۔ ایسے میں بچہ مزدوری اور جنسی استحصال کے واقعات میں اضافہ ہونا فطری ہے۔ متعلقہ افسران کو اس پہلو پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے تاکہ حالات کومزید خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…