دیامربھاشاڈیم کی تعمیر ، بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار وزیراعظم عمران خان سے متعلق گھٹیا زبان کا استعمال

21  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے چین کے اشتراک سے بننے والے دیامر بھاشا ڈیم کو پاکستان کے لیے سب سے بڑا’’کلنک‘‘قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اینکر کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین لداخ کے مقام پر بھارتی سپاہیوں کے ہاتھوں پسپا ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے علاقے میں پاکستان کے ساتھ مل کر ایک ڈیم بنا رہا ہے جس کا بھارت کی جانب سے ’’ورود‘‘ بھی کیا گیا۔

بھارتی اینکر بار بار اپنی انتہا پسند حکومت کو خوش کرنے کے لئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ’’لنگڑا خان‘‘کہہ کر مخاطب کرتا رہا۔بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے لیکن وہ یہ عوام سے چھپا رہے ہیں کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لئے اب تک کا سب سے بڑا کلنک ثابت ہوگا۔بھارتی اینکر کا ہزرہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان یہ تو بتا رہے ہیں کہ اس ڈیم کو بنانے کا فیصلہ 50 سال پہلے کر لیا گیا تھا لیکن اس پر تعمیراتی کام اب شروع کیا گیا ہے، لیکن وہ اپنی عوام کو یہ نہیں بتا رہے کہ انہوں نے چین کے ہاتھوں اس ڈیم کو کتنے میں بیچا ہے؟بھارتی اینکر کی جانب سے جھوٹ کی انتہا تب کی گئی جب اس نے جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جو ایک متنازع علاقہ ہے اس پر دیامیر بھاشا ڈیم بنانے کے خلاف گلگت بلتستان کی عوام مزاحمت کر رہی ہے، لیکن عمران خان اپنی دوستی نبھانے میں مصروف ہیں، لیکن عمران خان کو یہ نہیں معلوم کہ چینی ڈریگن کس طرح سے ان کے ملک کو نگل جائیگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…