بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جزیرے چین کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے ایرانی پارلیمنٹ کے سینئر رکن نے دو ٹوک اعلان کردیا

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایرانی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن محمود احمدی بیگش نے کہا ہے کہ حکومت نے چین کے ساتھ طے پائے 25 سالہ معاہدے کے تحت بیجنگ کو ایرانی جزیرے دینے کا اعلان کیا ہے مگر پارلیمنٹ میں اس معاہدے پر بحث جاری ہے۔ ہم ایرانی جزیرے کسی صورت میں چین کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اصل میں اس کا مقصد یہ نہیں ان جزیروں کو چین کے حوالے کر دیا جائے گا لیکن فیصلہ کیا گیا تھا کہ

ان جزیروں پر چین کو مکمل اختیارات دیئے جائیں گے۔ تاہم ایسا نہیں ہوگا۔ایران اور چین کے درمیان 25 سال سے اسٹریٹجک تعاون کی دستاویزکے مطابق گذشتہ دنوں کے دوران ایران نے خلیج عرب میں جزیرے کیش سمیت متعدد جزیروں کو چین دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر ایرانی سیاسی ، ابلاغی اور عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے۔معاہدے کے مندرجات کے بارے میں ایرانی حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے شفافیت کا فقدان سامنے آیا ہے جس کے اہداف پر سخت عوامی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…