بیجنگ (آن لا ئن)چین کے کئی صوبوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف صوبوں میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔چین کے کئی صوبوں میں موسلا دھار بارش سے تباہی مچ گئی، ریلوے لائن، سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوئی تو ڈیموں کے سپل وے کھول دیے گئے،
جس سے متعدد شہر اور گاؤں زیر آب آگئے جبکہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں کشتیاں چلنے لگیں۔مختلف صوبوں میں 140 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 22 ہزار گھر اور دیگر مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔متاثرین کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی جن میں سے ایک کروڑ ستر لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔