فرانس کے ساحلی شہر سے جنگ عظیم دوم کا 5 سو کلو وزنی بم برآمد، علاقہ مکینوں سے خالی کرا لیا گیا

10  جولائی  2020

پیرس( آن لائن )فرانس کے ساحلی شہر میں جنگ عظیم دوم کا ایک بم برآمد ہونے کی وجہ سے سیکٹروں لوگوں کو اپنے گھروں سے منتقل ہونا پڑا۔ بم 500 کلو وزنی تھا جسے ماہرین نے ناکارہ بنایا۔مقامی حکومت نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ مذکورہ بم جنوب مغربی ساحلی شہر سینٹ نیزائر میں ایک عمارت کی تعمیراتی سائٹ پر دریافت ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ’تمام کارروائی منصوبہ بندی کے مطابق ہوئی

اور بم کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ایک چھوٹا سا دھماکا ہوا‘۔رپورٹ کے مطابق 4 فٹ (130 سینٹی میٹر) طویل بم برطانوی فضائی افواج نے شہری علاقے پر گرایا تھا اس لیے ٹیم کو اس کارروائی سے قبل 400 میٹر کا علاقہ خالی کروانا پڑا۔اس سلسلے میں 23 سو مکینوں سے علاقہ خالی کروالیا گیا اور ماہرین نے بم کو کاٹ کر تباہ کرنے سے پہلے اس کے ارد گرد ایک گہرا گڑھا کھودا۔خیال رہے کہ سینٹ نیزائر جنگ عظیم دوم کے دوران ایک انتہائی اہم بندرگاہ تھی اور نازی افواج نے اٹلانٹک کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز یہاں لنگر انداز کیے ہوئے تھے۔برطانوی افواج نے 1942 میں اس بندرگاہ پر بمباری کی تھی اور باقی جنگ کے دوران یہ علاقہ کارروائی سے الگ ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ 70 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک جنگ عظیم دوم کی باقیات برا?مد ہوتی رہتی ہیں ایسا کچھ جنگی ساز و سامان 2018 جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک الیمنٹری اسکول سے ملا تھا جس میں بندوقیں، تلواریں اور دستی بم شامل تھے۔ فرانس کے ساحلی شہر میں جنگ عظیم دوم کا ایک بم برآمد ہونے کی وجہ سے سیکٹروں لوگوں کو اپنے گھروں سے منتقل ہونا پڑا۔ بم 500 کلو وزنی تھا جسے ماہرین نے ناکارہ بنایا۔مقامی حکومت نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ مذکورہ بم جنوب مغربی ساحلی شہر سینٹ نیزائر میں ایک عمارت کی تعمیراتی سائٹ پر دریافت ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…