ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکا کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی، سابق نائب صدر خود کو جِل بائیڈن کا شوہر کہنے کے بجائے جوبائیڈن کا شوہر کہہ بیٹھے، تاہم منہ سے الفاظ غلط ادا ہونے کے باوجود صدرٹرمپ کے مقابلے میں انکی مقبولیت اب بھی زیادہ ہے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق 77برس کے جوبائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تقریب میں شرکت کی ،

اسے نیشنل ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے منعقد کیا تھا، تقریب کی میزبان نے بائیڈن کا تعارف کراتے ہوئے شرکا ء کو بتایا کہ جل بائیڈن خود بھی اسی ایسوسی ایشن کی رکن رہی ہیں۔بائیڈن اسکرین پر آئے تو اپنی بیوی کا نام لے کر یہ کہنے کی بجائے کہ وہ جل بائیڈن کے شوہر ہیں، یہ کہہ دیا کہ وہ جو بائیڈن کے شوہر ہیں، انہیں زبان پھسلنے کا احساس تک نہ ہوا اورغلطی درست نہ کی۔ صدر ٹرمپ کی مقبولیت اڑتیس جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 50 فیصد ہے۔واضح رہے کہ مارچ میں بھی بائیڈن کی زبان اس وقت پھسل گئی تھی جب وہ امریکا کے اعلان آزادی پربات کررہے تھے۔مئی میں ایک اورتقریب سے خطاب میں بھی وہ سچائی اور حقیقت کے معنوں میں تفریق نہ کرسکے تھے۔جوبائیڈن کی انہی غلطیوں کی وجہ سے صدرٹرمپ انہیں نیند میں دھت شخص کہہ کر پکارتے رہے ہیں، ری پبلکنزان کیخلاف اشتہاربھی جاری کرچکے ہیں۔صدرٹرمپ نے پچھلے ہفتے ہی کہا تھا کہ جوبائیڈن کو اپنا ٹیسٹ کرالینا چاہیے، لیکن یہ طے ہے کہ وہ پاس ہوں گے نہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…