جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چینی فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے گہراصدمہ ، بھارتی میڈیا کی ایک اور بونگی چین اور پاکستان کو ڈرانے کیلئے اپنی ویڈیو میں پاکستان کے نصرمیزائل کی ویڈیو چلا دی

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت نے پوری دنیا میں بھارتی عسکری پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔ جس کے بعد مودی سرکار طرح طرح کے ہتھکنڈوں سے اپنی عوام کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی نااہلی ایک تازہ مثال سامنے آئی ہے وہ بھارتی عوام کو خوش کرنے کیلئے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں میں

پاکستانی میزائل دکھا کر بھارتی عوام کوالو بنانے لگے ۔ لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان جاری تناؤ کی صورتحال پر بھارتی فوج کچھ کرنے کی اہل نہیں اس لیے اب بھارتی میڈیا نے خود ہی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایک جانب بھارتی میڈیا چین کیخلاف کھول کر محاذ آرائی پر جت گیا جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کیلئے کرونا جن پنگ تک کے الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں ۔ چین کیساتھ پاپی جیسے نامناسب الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔ چین کیخلاف بھارتی چینلز کا عوام کو الو بنانے جنگی مشقوں کا حوالے سے میزائل حملے دکھائے گئے جب میزائل کو اپنے مقررہ ہدف کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے ۔ یہ حقیقت میں یہمیزائل پاکستانی نصر میزائل ہے جو کہ زمین سے زمین تک 60 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو جوہری طاقت کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔اس ویڈیو کلپ میں بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اگر چین نے بھارت کیساتھ ٹکر لی تو اس کے نتائج میزائل فوٹیج دیکھا کر لگا لیں ، ویڈیو میں جو میزائل دکھایا گیا وہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی نصر میزائل ہے جو اپنے ہدف کی دھجیاں بکھیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کو پاکستانی نصر میزائل کی فوٹیج چلانا مہنگا پڑ گیا جس کے بعد بھارتی سرکار کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔ ویڈیو فوٹیج سامنےآنے کے بعد پاکستانی صحافی نے بھارتی اقدام پر کہا ہے کہ چین اور پاکستان کو میزائل کی فوٹیج دکھا کر ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اسے خود پتہ نہیں پہلے وہ ویڈیو کی تصدیق ہی کر لیتا کہ جس میزائل کی وہ ویڈیو چلا رہا ہے وہ بھارتی ہے یا پاکستانی؟ ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…