نیویارک(این این آئی )دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ اس وقت قائم ہو گیا، جب 1 لاکھ 96 ہزار 901 نئے کورونا مریض سامنے آ گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 51 ہزار اور برازیل میں 44 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 798 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 953 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 14 لاکھ 84 ہزار 475 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 898 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 680 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 60 ہزار 713 زندگیاں نگل چکا ہے۔.
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 536 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 405 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافیکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ں کورونا سے 17 ہزار 848 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 220 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 906 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 483 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 739 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 363 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 860 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 477 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 753 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 82 ہزار 43 ہو گئے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 788 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 28 ہزار 510 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 770 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 30 ہزار 211 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 698 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 225 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 537 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 473 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 642 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 694 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔