جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عرب امارات میں آج سے بتدریج مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان  مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بدستور تاحکم ثانی معطل رہیں گے

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے یکم جولائی سے مساجد اور عبادت گاہوں کو بتدریج کھولنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ ان میں کل گنجائش کے مطابق صرف 30 فی صد عبادت گزاروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں کہا  کہ

مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بدستور تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این کیما) کے ترجمان سیف الظاہری نے بیان میں کہا ہے کہ ’’عبادت گزاروں کو عبادت (نمازوں کی ادائی) کے وقت ایک دوسرے سے سماجی فاصلے کے قاعدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔انھیں ایک دوسرے سے تین میٹر کا محفوظ فاصلہ اختیار کرنا چاہیے،جمگھٹا نہیں لگانا چاہیے اور کسی بھی شکل میں ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کرنا چاہیے۔ترجمان نے مزید ہدایت کی کہ ہر عبادت گزار اپنے ساتھ اپنا مصلیٰ (جا نماز) گھر سے لے کر آئے۔نماز کے بعد اس مصلے کو مسجدمیں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازی گھروں سے ہی وضو کرکے آئیں اور مساجد میں آنے سے قبل مسلسل ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں۔نمازیوں کو ہر نماز کے وقت چہرے پر لازمی طور پر ماسک پہننا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…