دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پانچ جولائی سے تمام سرکاری ملازمین کو دفاتر میں حاضر ہونے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ مارچ کے مہینے میں کورونا وائرس کی وجہ سے دفاتر بند کر دیے گئے تھے اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا کہا گیا تھا لیکن اب حالات بہتر ہونے کی وجہ سے حکومت نے دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی
وفاقی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 5 جولائی سے تمام سرکاری ملازمین دفاتر میں کام شروع کردیں گے۔اتھارٹی کے مطابق دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی شرح 100 فیصد کی جائے گی لیکن جو ملازمین دائمی امراض کا شکار ہیں انہیں میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر استثنیٰ حاصل ہے۔متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔