لندن(این این آئی )شاہی حیثیت اور برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری اور میگھن مرکل عوامی تقریباب میں تقریر کے ذریعے ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے عوامی تقریبات میں تقریر کے ذریعے پیسے کمانے کی
خبر ایک ایجنسی سے معاہدے کے بعد سامنے آئی ۔گزشتہ ہفتے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے ایک لیکچر ایجنسی ہیری واکر ایجنسی کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے ، ہیری واکر ایجنسی ایک اسپیکنگ ایجنسی ہے جو دنیا کے بہترین موٹی ویشنل اسپیکرز یعنی حوصلہ افزائی بڑھانے والی مشہور شخصیات کے ساتھ معاہدے کرتی ہے جن میں باراک اور مشعل اوباما، ہیلری اور بل کلنٹن اور اوپرا وِنفرے بھی شامل ہیں ۔مریکی جریدے کے مطابق ہیری اور میگھن عوامی تقریبات میں اپنی زندگی اور دنیا سے متعلق اہم موضوعات پر بات کریں گے، جن میں معاشرتی مسائل، دماغی صحت، نسلی انصاف، صنفی مساوات ، لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کے حقوق اور ماحول کو درپیش مسائل پر بات چیت شامل ہو گی۔