جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ترک فوج کی عراق کے شمالی علاقے پر بمباری، بڑے پیمانے پر تباہی، لوگوں کی بڑی تعداد جبری ہجرت پر مجبور

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد ( آن لائن) عراقی کردستان میں دھوک صوبے کے شمال میں واقع سرحدی دیہات پر ترکی کی بم باری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ کرد دیہات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جبری ہجرت پر مجبور ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی نے عراقی کردستان کے اندر دہوک صوبے میں سرحدی پہاڑی علاقوں میں داخل ہونے کا سلسلہ ابھی تک جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ کارروائی انقرہ کے مخالف کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح عناصر کے تعاقب کے نام پر کی جا رہی ہے۔ترکی کے توپ خانوں کی گولہ باری اور لڑاکا طیاروں کی بم باری کے سبب علاقے میں سیکڑوں ایکڑ کاشت کی گئی زرعی اراضی جل گئی۔ سرحدی علاقوں کی آبادی کا کہنا ہے کہ بم باری اور گولہ باری نے انہیں گھروں اور املاک چھوڑ کر جانے پر مجبور کر دیا۔ترکی کی فوج نے زاخو شہر کے مشرق میں تزویراتی اہمیت کے حامل سرحدی پہاڑ “خامت?ر” پر قبضہ کر لیا۔ اس سے قبل ترکی کی فوج اور اپوزیشن جماعت کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح ارکان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس لڑائی میں نقصان اٹھانے والا واحد فریق مقامی دیہات کی آبادی ہے جو پھلوں کی کاشت حاصل کرنے کے سیزن میں اپنی روزی کے واحد ذریعے سے محروم ہو گئے ہیں۔ عراقی کردستان میں دھوک صوبے کے شمال میں واقع سرحدی دیہات پر ترکی کی بم باری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ کرد دیہات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جبری ہجرت پر مجبور ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی نے عراقی کردستان کے اندر دہوک صوبے میں سرحدی پہاڑی علاقوں میں داخل ہونے کا سلسلہ ابھی تک جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ کارروائی انقرہ کے مخالف کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح عناصر کے تعاقب کے نام پر کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…