جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

بتایاجائے وادی گلوان میں کیا واقعہ پیش آیا؟چین کے ہاتھوں درگت بننے پر بھارتی حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی تلملا اٹھے،آرمی چیف کو خط لکھ دیا

datetime 22  جون‬‮  2020 |

بیجنگ(این این آئی)چینیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی درگت بننے پر بھارتی حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی چراغ پا ہوگئے۔چین کے ہاتھوں رسوائی پر بھارتی حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے اپنے آرمی چیف کو خط لکھ دیا جب کہ لوگوں نے حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ہے۔

بھارتی فوجیوں کے خط میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے زمینی حقائق چھپانے کے لیے کہانی پر کہانی گھڑی جا رہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کے اہل خانہ نے بھارتی آرمی چیف کو کھلے خط میں پوچھا ہے کہ بتایاجائے وادی گلوان میں کیا واقعہ پیش آیا، بھارتی آرمی چیف سے سوال کیا گیا کہ ایک سی او سمیت کئی انڈین فوجی کیسے مارے گئے؟ بھارتی فوجیوں کو کیوں ہلاک کیا گیا اور کیوں لاشیں مسخ کی گئیں؟آرمی چیف سے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کے اہل خانہ نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا کبھی اصل حقیقت معلوم ہوگی؟ بھارتی آرمی چیف سے کہا گیا ہے کہ انڈین فوجی توپ کا بارود نہیں ہیں، سفارتی فوائد کے لیے بھارتی فوجیوں کو ذبح نہیں کیا جاسکتا، داخلی اور بیرونی طورپرمشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کو غیر پیشہ ورانہ اندازمیں کھو دیا گیا اور زمینی حقائق چھپانے کیلیے کہانی پر کہانی گھڑی جا رہی ہے، بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بڑی ذمہ داری آرمی چیف پر بھی آتی ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…