ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

دنیابھرمیں 500 بااثرمسلم شخصیات ،جسٹس مفتی محمدتقی عثمانی پہلے مقام پر،عمران خان سال کی بہترین شخصیت قرار

datetime 21  جون‬‮  2020 |

ممبئی (این این آئی)دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیزسینٹر،عمان ،اردن کے زیراہتمام ’’دی مسلم 500‘‘ کے نام سے ایک ریسرچ جرنل شائع کیاگیاہے جس میں 2020 کی دنیابھرکی 500 بااثرمسلم شخصیات پرایک سروے شائع کیاگیاہے۔جس میں دنیابھرسے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات پرریسرچ کرنے کے بعدان میں سے 500 بااثرمسلم شخصیات کاایک تعارفی خاکہ شائع کیاگیاہے۔

جرنل کے مرتبین نے سروے کو زندگی کے 13شعبوں میں تقسیم کیااوراس پرریسرچ کی ہے۔ان 13شعبوں میں ،علمی خدمات،سیاسی خدمات،مذہبی امور کا انتظام وانصرام،مبلغین اور روحانی رہنما،انسان دوستی / چیریٹی اور ترقی، معاشرتی مسائل، کاروبار، سائنس اور ٹیکنالوجی، فنون اور ثقافت، قرآن مجید، میڈیا، مشہور شخصیات اور کھلاڑی اور انتہا پسند۔ادارے نے سال 2020 کیلئے سال کی سب سے بااثرشخصیات کابھی انتخاب کیاہے۔جس میں مردکے زمرے میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوسال کی سب سے بہترین شخصیت منتخب کیاگیاہے۔ خواتین کے زمرے میں امریکہ ایوان نمائندگان کانگریس کی مشی گن سے رکن راشدہ طالب کوسال کی بہترین شخصیت قراردیاہے۔500 بااثرمسلم شخصیات کودوحصوں میں تقسیم کیاگیاہے پہلے حصے کوٹاپ 50 کے طورپراوربقیہ 450 کوعام زمرے میں رکھاگیاہے۔ٹاپ 50 میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت،نامورفقیہ اورسینکڑوں کتابوں کے مصنف جسٹس مفتی محمدتقی عثمانی کوپہلامقام دیاگیاہے،جبکہ اس فہرست میں ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کودوسرا،متحدہ عرب امارات کے ولی عہدشیخ محمدبن زائدالنہیان کوتیسرا، سعودی عرب کے شاہ سلمان کوچوتھا،ترکی کے صدررجب طیب اردگان کوچھٹا،

مشہورداعی اوراسکالرشیخ سلمان العودہ کوگیارہواں،امیرقطرشیخ تمیم کوبارہواں،شیخ ازہرکوچودہواں،پاکستانی وزیراعظم عمران خان کوسولہواں،ولی عہدسعودی عرب محمدبن سلمان کوچوبیسواں،جمعیت علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانامحمودمدنی کواٹھائیسواں،شیخ یوسف القرضاوی کوبتیسواں،مولاناطارق جمیل کوچھتیسواں،فلسطینی صدرمحمودعباس چھیالیسواں اورپاکستان تبلیغی جماعت کے امیرمولانانذورالرحمن کوپچاسواں مقام حاصل ہواہے۔500 مسلم بااثرشخصیات میں تقریبا24بھارتی ہیں۔جن میں مولانامحمودمدنی واحدایسے فردہیں جنہیں ٹاپ 50 میں شامل کیاگیاہے۔

اس کے علاوہ عام فہرست میں اسکالرکی کٹیگری میں ندو العلماء لکھنو کے ناظم اورآل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدرمولاناسیدمحمدرابع حسنی ندوی، دارالعلوم دیوبندکے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی ،مولاناوحیدالدین خان،ڈاکٹرذاکرنائک اورڈاکٹربہائو الدین محمدجمال الدین ندوی۔بانی وائس چانسلردارالہدیٰ اسلامک یونیورسٹی کیرالا کوشامل کیاگیاہے۔مذہبی امورکے انتظام وانصرام کی کٹیگری میں شیخ ابوبکراحمدبانی وناظم جامعہ مرکزثقافۃ السنیہ کیرالا،سیدابراہیم الخلیل البخاری،بانی وناظم جامعہ معدن کیرالا،مولاناسعدکاندھلوی۔

امیرتبلیغی جماعت ،مولاناشاکرعلی نوری صدرسنی دعوت اسلامی،بیرسٹر اسدالدین اویسی،مولانازہیرالحسن(تبلیغی جماعت)،داعی اورروحانی پیشوا کی کٹیگری میں حضرت علامہ مولاناقمرالزماں اعظمی،مولاناسیدارشدمدنی صدرجمعیت علماء￿ ہند،ڈاکٹرذاکرنائک،بوہری جماعت کے سربراہ سیدنامفضل سیف الدین،شیخ ڈاکٹرتھائکہ شعیب تمل ناڈو،فلاح وبہبود،صدقہ وخیرات اورترقیاتی کام کی کٹیگری میں عظیم پریم جی اورمولانابدرالدین اجمل قاسمی،سیاست میں میرواعظ عمرفاروق،معاشرتی مسائل میں ڈاکٹرثانی اثنین خان،ڈاکٹرمبینہ رمضان ،ناظمہ جامعہ اسلامیہ معہدالمسلمات سوپور،سری نگرکشمیر،آرٹ اینڈکلچر کی کٹیگری میں شبانہ اعظمی،عامرخان،اے آررحمن کوشامل کیاگیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…