جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ( آن لائن ) سعودی عرب کے شہر حائل میں ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں 4 پاکستانی تارکین بھی شامل ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق یہ حادثہ حائل شہر سے 250 کلومیٹر دْور پیش آیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیوں میں سوار 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پانچ افرادپر مشتمل سعودی خاندان اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا جب سامنے سے آنے والی ایک پک اپ ان کی کار سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جس کے باعث ایک ہی سعودی خاندان کے پانچ افراد اور پک اپ میں سوار چاروں پاکستانی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جب تک ابتدائی طبی امداد کی ٹیمیں موقع پر پہنچتیں، کوئی مسافر بھی زندہ نہیں بچا تھا۔تمام بدنصیبوں کو حائط کمشنری کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سعودی فیملی حائل کی رہائشی تھی۔اس خاندان کا سربراہ حائل میں پولیس سارجنٹ تھے جن کا نام مرزوق الرشیدی بتایا گیا ہے۔ مرزوق اپنی بیوی ، دو بیٹیوں اورایک بیٹے کے ہمراہ اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں جا رہے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے 17 سالہ بڑے بیٹے کو گھر پر ہی چھوڑ دیا تھا، ورنہ اس کی زندگی بھی شاید محفوظ نہ رہ پاتی۔ جبکہ پک اپ میں سوار پاکستانی بھی ایک دوسرے کے جاننے والے تھے۔فی الحال پاکستانی کارکنوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ اسی ماہ کے دوران طائف میں ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد دْنیا سے چل بسے تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ یہ حادثہ طائف میں حوضون روڈ پر صبح 3 بجے پیش آیا تھا جب ایک تیز رفتار کار اپنے سے آگے جاتے ٹرک میں جا گْھسی۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے میں اندر تک دھنسنے کے باعث پْوری طرح پچک گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ کافی تگ و دو کے بعد ٹرک میں دھنسی ہوئی گاڑی کو باہر نکالا گیا۔ تاہم امدادی عملے کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کار میں سوار 7 افراد کے موقع پر ہی جاں بحق ہونے کا پتا چلا۔ گاڑی میں صرف ایک بچہ زندہ بچ پایا تھا، جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کو حادثے کے دوران دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ زخمی بچ کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم تشویش ناک حالت کے باعث اس کی ایک روز بعد موت واقع ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…