جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا آپشن۔۔!امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی روابط سمیت ہرطرح کے تعلقات مکمل طور پرختم کرنے کا آپشن موجود ہے۔ امریکی انتظامیہ کے پاس چین سے تمام روابط ختم کرنے کا اختیار ہے اور ہم یہ اختیار کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں امریکی صدر نے کہا کہ

چین کے حوالے سے ان کی حکومت کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔ متعدد حالات میں چین کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرسکتے ہیں۔انہوں نے اپنی حکومت کے چین کیساتھ تجارتی امور کے نگران رابرٹ لائیتھائزر کے اعتراضات کا جواب دیا۔ لائی تھائزر نے چین اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی جنگ کے دوران دونوں ملکوں کیدرمیان مذاکرات کی قیادت کی تھی۔ لائیتھائزر نے کانگرس کمیٹی کے سامنیبیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین اختلافات کم کرنے کے لیے معاہدے کی شرائط کا پابند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چند سال قبل تو امریکا کے لیے چین سے ہرطرح کے تعلقات ختم کرنا ممکن تھا مگر موجودہ حالات میں ایسا کرنا غیر منطقی ہوگا۔ دوسری جانبامریکہ نے چین اور بھارت کی فوج کے درمیان جھڑپ میں 20 فوجیوں کی ہلاکت پر بھارت سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک ٹوئیٹ میں امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر حالیہ محاذ آرائی میں انڈین فوج کے جانی نقصان پر بھارت سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ، ان کے رشتہ داروں اور خاندانوں کو اپنے غم میں یاد رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…