اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت ساڑھے سات ہزار اموات کیساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) امریکی اخبارنے بتایا ہے کہ بھارت 7 ہزار 500 اموات کیساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا،دنیا میں بھارت اس وبا کی سب سے بھاری انسانی قیمت ادا کر رہا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق مئی کے آخر سے بری طرح متاثر اپنی معیشت کو بھارت بتدریج ایسے وقت کھول رہا ہے جب کورونا کے بڑھتے کیسز سے اس کے ہسپتال بھر چکے ہیں۔ اب مودی جی کہتے ہیں کہ یہ وائرس ایک لمبا عرصہ ہماری

زندگی کا حصہ بنا رہے گا تاہم متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سہولتوں کا ملک میں سخت فقدان ہے۔ وزیراعظم مودی کے حامی انہیں اس بات کا کریڈٹ دیتے ہیں کہ برازیل کے صدر بولسونارو کے برعکس انہوں نے وبا کو انتہائی سنجیدگی سے لیا، تاہم ان کی لاک ڈاون سٹریٹجی سخت بدانتظامی کا شکار ہوئی۔ تمام تجارتی مراکز اور دکانوں کی اچانک بندش اور ٹرانسپورٹ کی معطلی سے کروڑوں افراد بے روزگار ہو گئے جن کی اکثریت کا تعلق دور دراز کے علاقوں سے تھا، یوں ذریعہ معاش سے محروم یہ لوگ کچی بستیوں اور صنعتی علاقوں میں پھنس کر رہ گئے، ان کی کثیر تعداد پیدل آبائی علاقوں کی جانب چل پڑی، اس لاک ڈاون نے سنگین معاشی اثرات مرتب کئے، 14 کروڑ سے زائد افراد روزگار سے محروم ہو گئے۔ماہرین صحت خبردار کرتے ہیں کہ جولائی کے آخر میں وبا زور پکڑ سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی کے بعد بے روزگار مزدوروں کی آبائی علاقوں کو واپسی اس وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے کا باعث بن سکتی ہے ۔ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم مودی کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں کہ لوگوں کو معمول کی سرگرمیوں کی طرف واپس کرنے کی کوششیں کریں۔ تاہم بھارت کو سویڈن جیسی پابندیوں کی جانب بڑھنا ہوگا، اس حقیقت کے باوجود کہ بھارت کی آبادی سویڈن سے کئی گنا زیادہ اور اس کا فنڈز کی کمی کا شکار نظام صحت عالمی وبا کی وجہ سے پہلے سے سخت دباو میں ہے۔ اپنے شہریوں کے تحفظ اور انہیں وبا کیخلاف تیار کرنے کیلئے بھارت کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…