جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے بعد دنیا کے مہنگے شہر مہنگے ترین بن گئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے بعد دنیا کے مہنگے شہر مہنگے ترین بن گئے، فوربز کے مطابق ہانگ کانگ گزشتہ برس ہونےو الے مظاہروں کے باوجود بھی پہلی جگہ پر برقرار ہے جبکہ ترکمانستان کا شہر اشگبت دنیا کا مہنگا ترین شہر ہوگیا.

مرسر کوسٹ آف لیونگ سروے کے مطابق ترکمانستان کا 12 ماہ پہلے یہ درجہ نہیں تھا اور اب ٹوکیو تیسرے جبکہ زیورخ چوتھے نمبر پر ہے۔رئیل سٹیٹ فرم سی بی آر ای کے مطابق ہانگ کانگ اپنی رئیل سٹیٹ کی افادیت کی وجہ سے مہنگا ترین ہے اور یہ دنیا کا مہنگا ترین شہر کہلاتا ہے۔دوسری جانب اشگبت ہے لیکن اس کی معیشت اور سماجی بحران بھی سب کے سامنے ہے،ایشیا بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے،ٹوکیو نمبر تین،سنگاپور پانچویں،شنگھائی7 اور بیجنگ دسویں نمبر کے ساتھ برصغیر کے ٹاپ ٹین میں ہے۔یورپ میں دیکھا جائے تو زیورخ چوتھے نمبر پر اس کے بعد برن آٹھویں اور جینیوا 9ویں نمبر پر ہے۔امریکی شہر نیویارک کا مہنگے ترین ممالک میں 6واں نمبر ہے جبکہ امریکا کا شہر لاس اینجلس 16ویں اور سان فرانسسکو 17 ویں نمبر پر ہے۔سروے میں دیکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے شہروں کو مہنگا ترین بنادیا ہے،ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے بعد اب ملازمین کے کام کی جگہ زیادہ درکار ہوگی کیونکہ سماجی فاصلہ رکھنا انتہائی ضروری ہے اور دفاتر کیلئے مزید جگہ درکار ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…