اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،گلگت بلتستان،آزاد جموں وکشمیر سمیت چاروں صوبوں میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی سنگین ورزیاں جاری ہیں ، سینکڑوں دکانیں ،ٹرانسپورٹ اور فیکٹریوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے صوبائی دفاتر کی جانب سے موصول ہونے والی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معلومات کے مطابق انتظامیہ نے عوامی مقامات پر سماجی دوری سمیت دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پر سخت کارروائیاں کیں،
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سمیت کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں ایس او پیز کی 294 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی جس پر 128دکانیں ، اور57 پبلک ٹرانسپورٹ کو عارضی طور پر بند کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ پنجاب میں نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر کی مخصوص ٹیموں نے مارکیٹس ،بازار ،ٹرانسپورٹ اور صنعتی علاقوں کے دورے کئے جہاں پر ایس او پیز کی 2593 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جن میں792 دکانیں ،4 فیکٹریاں،610 ٹرانسپورٹ کو بند کر کے ان کو جرمائے عائد کئے گئے ،اس طرح سندھ بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورز یوں پر دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرا یا گیا ، خیبر پختونخواہ میں406 خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں جن میں 2 دکانوں اور 22 ٹرانسپورٹ کو بند کر کے جرمانے کئے گئے جبکہ انفرادی طور پر 1241کو جرمانے کر کے تنبیہ کے نوٹسز کے جاری کیئے گئے ،گلگت بلتستان میں 153 خلاف ورزیاں ہوئیں جن میں43 دکانیں اور47 ٹرانسپورٹ کو جرمانے کئے گئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارکیٹس میں 44 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی گئیں جن میں23 دکانیں ،2 فیکٹریاں اور11 ٹرانسپورٹ کو جرمانے کر کے ان کو بند کر دیا گیا ،آزاد جموں وکشمیر میں379 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں جہاں پر55 دکانیں اور87 ٹرانسپورٹ کوبند کر کے جرمانے کیئے گئے ۔