منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

قطرکے سابق امیرشیخ حمد کے لیبیا اور شامی نظام سے قریبی تعلقات کا انکشاف

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی )قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے لیبیا کے مقتول سابق مطلق العنان لیڈر معمر قذافی اور شامی صدر بشارالاسد کے نظام کے ساتھ قریبی تعلقات استوار تھے اور انھوں نے ان دونوں ممالک کو دوحہ کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک صوتی ریکارڈنگ سے ہوا ۔ یہ گفتگو شیخ حمد اور مقتول معمر قذافی اور قطر کے

سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم کے درمیان ہوئی تھی۔اس آڈیو ریکارڈنگ میں شیخ حمد کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ایک چھوٹا ملک ہونے کے ناتے ہمیں بڑے ممالک ناپسند کرتے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ لیبیا ایسے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ پھر عمان ہے اور اب شامی نظام (رجیم)۔اس گفتگو میں سابق قطری امیر نے شامی نظام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں دیانت داری سے یہ سمجھتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ شام نے یہ سوچنا شروع کردیا ہے کہ خود پر کیسے انحصار کیا جاسکتا ہے۔ان کی اس بات کے جواب میں قطر کے سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم یوں گویا ہوئے جہاں تک روابط کا تعلق ہے تواللہ کا شکر ہے کہ ان کے اور ہمارے درمیان سیاسی اور اقتصادی سطح پر بہت زیادہ روابط ہیں اور معاملات اطمینان بخش طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ہمارے درمیان قریب قریب مستقل ابلاغ ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…