ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاطینی امریکا کے ملک کورونا وبا کا مرکز بن گئے

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ لاطینی امریکا کے ملک دنیا بھر میں کورونا وبا کا نیا مرکز بن گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ لاطینی امریکی ملک کورونا کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے میں جلدی نہ کریں، اس خطے میں کورونا کے کیس اور اس سے اموات میں دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

لاطینی امریکی ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب کیس ہیں جب کہ وہاں 60 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل میں اب تک 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیس اور 36 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل کورونا مریضوں کی تعداد کے حساب سے دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ فیڈرل یونیورسٹی آف ریو کی تحقیق کے مطابق 20 جون تک برازیل میں کورونا کیسوں کی تعداد 10 لاکھ اور اموات کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائیں گی۔ اس کے باوجود برازیل کے شہر ساؤ پالو میں چرچ،کاروں کی دکانوں اور ڈیکوریشن اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی گئی ۔میکسیکو میں کورونا کے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد کیس جب کہ 13 ہزار اموات ہو چکی ہیں، حکام کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ انتہائی کم ہونے کے باعث کیسز کی اصل تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔ادھر یوروگوئے،کورونا وبا پر قابو پانے میں کام یاب رہا ہے جہاں تقریباً ساڑھے تین کروڑ کی آبادی میں صرف 845کیسز  اور 23اموات ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کی وجہ قرنطینہ کے بروقت اقدامات،متاثرین کا پتہ لگا کر انہیں آئسولیٹ کرنے کا بہترین نظام شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…