منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس نوجوانوں میں کونسی خوفناک بیماری کو جنم دینے لگا ؟ ماہرین نے چونکا دینے والے انکشافات کر دیئے

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )نوجوان اور صحت افراد جن میں فالج کا خطرہ بڑھانے والے عناصر موجود نہیں ہوتے تاہم نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں اس کا شکار ہوسکتے ہیں چاہے وبائی مرض کی علامات ظاہر نہ بھی ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تھامس جیفرسن یونیورسٹی کی تحقیق میں کووڈ 19 کے ایسے

مریضوں کا جائزہ 20 مارچ سے 10 اپریل تک لیا گیا جن میں فالج کا حملہ ہوا تھا اور یہ معمول سے بالکل ہٹ کر تھا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 30، 40 اور 50 کی دہائی کی عمر کے مریضوں میں فالج کی شرح بہت زیادہ تھی جو کہ عام طور پر 70 یا 80 سال سے زائد عمر کے افراد میں دیکھنے میں آتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم زور دیتے ہیں کہ یہ مشاہدات ابتدائی اور 14 مریضوں کے ہیں مگر جو کچھ دریافت کیا وہ فکرمند کردینے والا ہے،نوجوانوں کو ہوسکتا ہے کہ علم ہی نہ ہو کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں، مگر ان میں خون کے کلاٹس اور فالج کا خطرہ ہوسکتا ہے۔اس تحقیق میں شامل 50 فیصد مریضوں کو علم ہی نہیں تھا کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہیں جبکہ باقی میں اس بیماری کی دیگر علامات کا علاج ہورہا تھا جب فالج کا سامنا ہوا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر فالج کی علامات والے مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ڈر سے ہسپتال جانے سے گریز کریں گے تو تاخیر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بھی دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے بعد فالج کا شکار ہونے والے افراد میں اموات کی شرح 42.8 فیصد ہے جبکہ عام طور پر فالج سے موت کی شرح 5 سے 10 فیصد ہوتی ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس کے شکار 42 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے کم تھیں جبکہ عام طور پر فالج کے شکار ہونے والے افراد کی عمریں 65 سال سے زائد ہوتی ہیں۔مریضوں میں فالج بڑی شریانوں میں ہوا اور یہ مشاہدات فالج کے مریضوں کے حوالے سے غیرمعمولی تھے۔محققین نے بتایا کہ تحقیقی رپورٹس میں کووڈ 19 کے سینے پر مرتب اثرات کی وضاحت زیادہ کی جارہی ہے مگر بہت کم رپورٹس میں اس وائرس کے دماغی اثرات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔محققین نے دریافت کیا کہ 59 فیصد مریضوں کی دماغی صحت میں تبدیلیاں آئیں جبکہ 31 فیصد کو فالج کا سامنا ہوا جسے سب سے عام دماغی علامات قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…