جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت سنادی

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے مشرقی صوبے جانگسو کی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے کے جرم میں چینی شہری کو سزا موت سنادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معز الدین نانچنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور 11 جولائی 2018 کو 28 سالہ کونگ نامی چینی باشندے نے معمولی تکرار کے بعد چھریوں کے پے در پے وار سے پاکستانی شہری کو قتل کردیا تھا۔پولیس نے تکرار کی وجہ بتائی کہ

کونگ کی موٹر سائیکل سے معزالدین کو چوٹ لگی جس کے بعد دنوں میں معمولی تکرار ہوئی لیکن کونگ قریبی مارکیٹ سے پھل کاٹنے والے چھری لے آیا اور معزالدین پر حملہ کردیا۔نانجنگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے کونگ کے دفاع میں پیش کردہ تمام دلائل مسترد کردیے اور اسے ’بین الاقوامی قتل‘ قرار دیتے ہوئے مجرم کو سزا موت سنا دی۔عدالت نے کہا کہ قتل کو بین الاقوامی چوٹ سمجھا جانا چاہیے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایک بالغ کی حیثیت سے کونگ کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ کسی کے سینے پر وار کرنا موت کا باعث بن سکتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کونگ نے پھر بھی متاثرہ شخص کے سینے اور کمر جیسے اہم حصوں میں پے در پے چھری کے وار کیے۔عدالت نے کہا کہ کانگ کا طرز عمل واضح کرتا ہے کہ وہ متاثرہ شخص (معزالدین) کی موت چاہتا تھا۔عدالت نے مقتول کی غلطی سے متعلق دفاعی دلیل کو مسترد کیا اور کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مقتول نے جھگڑا کیا ہوا۔واضح رہے کہ قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد کانگ نے اپنی خاتون دوست کے گھر میں پناہ لی تھی لیکن پولیس نے کانگ اور اس کی دوست شاؤ کو 8 گھنٹے کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔عدالت نے کہا کہ ’اس وقت شاؤ کی عمر 18 برس تھی اور کانگ کو پناہ دیتے وقت یہ نہیں معلوم تھا کہ معزالدین کی موت واقع ہوچکی ہے۔عدالت نے قتل کے مجرم کو پناہ دینے کے الزام میں شاؤ کو 17 ماہ قید کی سزا سنائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…