اسرائیل نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کیلئے مسجد بدر کردیا

4  جون‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکومت نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ صابری پر 4 ماہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کے لیے مسجد بدر کیا ہے۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق خطیب مسجداقصیٰ کی مسجد بدری کاحکم نامہ 20 ستمبر تک نافذ رہے گا۔ شیخ عکرمہ صابری کو مسجد بدر کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

شیخ عکرمہ صابری کے مطابق قابض حکام کا فیصلہ غیر قانونی اور جابرانہ ہے، اسرائیل واحد ملک ہے جوشہریوں کو اپنے آبائی شہروں سے بے دخل کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ قابض اسرائیلی حکومت کسی نہ کسی بہانے سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے اور نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے تاہم ہم بھی مسجد اقصیٰ میں رہیں گے اور اس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…