اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی فوج نے اپنے جوان کا بدلہ لے لیا ، بھارتی سپاہیوں کو گرفتار کر کے تصاویر سوشل میڈیا پرڈال دیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے چینی یونٹ سے الگ ہو جانے والے ایک چینی فوجی کو پکڑ کر مارنے اور بعد میں اس کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی ، تاہم اس کا بدلہ چینی فوج نے بھارتی 5سے زائد سپاہیوں کو پکڑ کر لے لیا اور بھارتی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں ہیں ،
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آج سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکار 5 بھارتی فوجیوں کو رسیوں سے باندھنے میں مصروف ہیں۔چین فوج کے ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد بھارتی عوام سمیت فوج کو لمبی چپ لگ گئی ہے ۔ بھارت کے سینئر صحافی اشوک سوائن نے اپنے فوجیوں کی تصویرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ لداخ میں بھارتی فوج کے ساتھ چین کے سپاہی کررہے ہیں، مودی جی کیوں خاموش ہیں؟اب انڈین میڈیا حکومت سے کسی سرجیکل سٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کررہا؟ اور اب موہن بھگت کی آر ایس ایس کی فوج کہاں مر گئی ہے؟۔ جبکہ ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی عوام میں کافی تشویش کی لہر دیکھنے کو ملی ہے اور کوئی آگ بگولہ نظر آرہا ہے ۔
After the Indian army published a video of their soldiers nearly lynching a Chinese soldier isolated from his unit in May 5 clash in #Ladakh (Pic 1), PLA releases a picture of them ‘packing’ ATLEAST 5 Indian soldiers. (seems like more to the left in pic 2). pic.twitter.com/jlBiGObTY0
— Asfandyar Bhittani (@BhittaniKhannnn) May 31, 2020