اسلام آباد (این این آئی)ایرانی سفارتخانہ نے شام میں مقدس مقامات میں توڑ پھوڑ کو ایران کے ساتھ منسلک کرنے کی خبروں کو سازش قرار دے دیا۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی سفارتخانہ اس قسم کی بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ایرانی سفارتخانہ کے مطابق اس طرح
کی جعلی خبروں کا مقصد اسلامی فرقوں کے پیروکاروں میں تفریق پیدا کرنے کی سازش ہے،ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ مقدس مقامات اور قبروں کی بے حرمتی کی مکتب اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ایرانی سفارتخانہ نے کہاکہ میڈیا اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرتے ہوئے افواہوں کو پھیلانے سے گریز کرے۔