نئی دہلی ( آن لائن)بھارتی حکام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی گفتگو نہیں کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان آخری رابطہ 4 اپریل کو ہوا تھا، جس میں کورونا کی دوا پر بات ہوئی تھی۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ انہوں نے حالیہ دنوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت سرحدی معاملے پر چین سے براہ راست رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ متنازع علاقے لداخ میں چینی فوجیوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی جس میں چینی اہلکاروں نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی تھی۔