اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ اور حرمین شریفین کی زیارت پر پابندی برقرار رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی دانش مند قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے،
عمرہ اور مقامات مقدسہ کی زیارت پر عائد حالیہ پابندی برقرار رکھی جائے گی۔ کورونا وبا کی صورت حال کو سامنے رکھ کر مستقبل میں بھی وقتاً فوقتاً پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔یاد رہے سعودی حکومت کی جانب سے حج سے متعلق حتمی اعلان تاحال نہیں کیا گیا