جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب نے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

ریاض( آن لائن ) سعودی عرب کے 11 ایئر پورٹس پر داخلی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا، داخلی پروازیں 31 مئی سے بحال ہوں گی۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے اعلان کیا ہے کہ صحت حکام کی سفارش پر اتوار 31 مئی سے سعودی عرب میں داخلی پروازیں بحال ہو جائیں گی اور 11 ایئر پورٹس سے پروازیں چلیں گی۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داخلی پروازیں بتدریج بحال ہوں گی، تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سعودی ایئر پورٹس سے سفر کرنے والوں کو تمام حفاظتی تدابیر اور ضروری صحت انتظامات کی پابنددی کرنا ہوگی۔بیان کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی، وزارت صحت اور ایئر پورٹس کے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کر چکا ہے۔محکمہ شہری ہوا بازی نے بتایا کہ پروازیں کئی مرحلوں میں بحال ہوں گی، 2 ہفتوں کے دوران ملک کے تمام ایئر پورٹس کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی۔پہلے مرحلے کے لیے پروازوں کا آغاز ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ، قصیم، ابہا، تبوک، جازان، حائل، باحہ اور نجران سے ہوگا۔دوسری جانب سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اتوار 31 مئی سے ریاض اور دمام ٹرین سروس بحال ہو جائے گی۔ریلوے کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ ریاض۔ دمام ٹرین سے سفر کرنا چاہتے ہیں وہ بدھ 27 مئی سے کارپوریشن کی ویب یا ایپ کے ذریعے ریزرویشن کروا سکتے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…