جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی شہری نے گوگل میپ کو ازدواجی زندگی کی بربادی کا ذمہ دار قرار دیدیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک شخص نے ازدواجی زندگی میں خرابیوں کا ذمہ دار گوگل میپ کو ہی ٹھہرا دیا اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے پولیس کو گوگل میپ کے خلاف شکایت بھی درج کروا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ آر چندراسکھار نامی شخص نے کہا کہ راستے بتانے والی مقبول ترین ایپ گوگل نے ان کی ازدواجی زندگی کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گوگل میپ میں موجود ‘یئور ٹائم لائن’ فیچر کی وجہ سے ان کی بیوی ان سے ہر وقت سوالات کرتی تھیں کہ وہ ان ان جگہوں پر کیوں گئے۔49 سالہ بھارتی شخص نے یہ دعویٰ کیا کہ گوگل میپ ان ان جگہوں کی نشاندہی کرتا تھا جہاں وہ کہیں گئے ہی نہیں اور یہی وجہ تھی کہ ان کی بیوی اور ان کے درمیان تنازع کھرا ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی ماہ سے میری بیوی گوگل میپ کے ‘یئور ٹائم لائن’ فیچر کو مستقل چیک کرتی ہے اور مجھے سونے نہیں دیتی اور سوالات کرتی ہے کہ میں کہاں گیا تھا اور اس کی وجہ سے ہماری ازدواجی زندگی میں خرابیاں شروع ہو گئی ہیں۔اس تمام تر صورتحال سے پریشان آنے کے بعد آر چندراسکھار مقامی پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انھوں نے پولیس سے گوگل کے خلاف شکایت درج کرنے کو کہا کیوں کہ اس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی برباد ہو رہی تھی۔اس ضمن میں پولیس آفسران نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی کو کاو?نسلنگ کے لیے بلائیں گے، اگر اس سے بھی معاملہ حل نہیں ہوا تو ہم دوسری حکمت عملی اختیار کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…