جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

خوفزدہ بھارت کا گھنائونا چہرہ سامنے آنے لگا، بھارتی فوج نے شہید کمانڈر ریاض نائیکو کی میت قبر سے نکال کر کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید میر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیری شہید نوجوانوں کے جنازوںکے بڑے بڑے اجتماعات سے خوفزدہ ہو کر اب انکی میتیںلواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے سونہ مرگ اور اوڑی میں اپنے زیر انتظام قبرستانوں میں دفن کررہی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالمجید میر نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کہا کہ شہید نوجوانوں کی میتیں ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ اور ضلع بارھمولہ کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوج کے زیر انتظام قبرستانوں میں خاموشی سے دفن کردی جاتی ہیںجسکا واحد مقصد شہداء کے جنازوں میں کشمیریوں کی والہانہ شرکت کو روکنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج یہ مذموم عمل کورونا وائرس کی آڑ میں انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہیدکمانڈر ریاض نائیکو کی میت بھی سونہ مرگ کے علاقے میں دفن کی گئی تھی جہاں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے لہذا اطلاعات یہ ہیں کہ بزدل بھارتی فوج نے ان کی میت کو قبر سے نکال کر کسی نامعلوم مقام پر دفنانے کا فیصلہ کیا ہے۔عبدالمجید میر نے شہید کمانڈر کی میت کو قبر سے نکال کو کسی نامعلوم جگہ پر دفنانے کے بھارتی فوج کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قابض فوج اپنی گھنائونی حرکتوں کے ذریعے کشمیری عوام کے دلوں سے اپنے شہداء کی محبت ہرگز نہیں نکال سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر ی اپنے شہداء کے عظیم مشن کو مقصد کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…