ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے چار جون سے کرفیو کے دوران فجر اور عشاء کی نماز مسجد میں ادا کرنے کی اجازت دے دی، سعودی وزارت داخلہ نے 31 مئی سے مساجد میں نماز جمعہ اور باجماعت نمازوں کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 31 مئی سے مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر تمام علاقوں میں نافذ کرفیو میں نرمی کی جا رہی ہے۔ ہدایات کے مطابق ان علاقوں میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے
تک کرفیو نافذ رہے گا اور لوگوں کو صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی اور وہ مساجد میں نماز کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔ فجر اور عشاء کی نماز کے وقت بھی کرفیو نافذ رہے گا لیکن لوگوں کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ سعودی مذہبی امور کے وزیر کا کہنا ہے کہ مکہ کی مساجد کے سوا ملک کی تمام مساجد میں نماز جمعہ اور با جماعت نمازوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔