جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مسلمان حجاب پوش خاتون برطانیہ کی تاریخ کی پہلی جج مقرر

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)رافعہ ارشد حجاب کے ساتھ برطانیہ میں جج کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں اور وہ جلد ہی مڈلینڈ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالیں گی۔چالیس سالہ رفعت ارشد کا تعلق لیڈز سے ہے۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو میں رافعہ نے بتایا کہ گیارہ سال کی عمر میں جج بننے کا خواب دیکھا تھا، لا کالج کے انٹرویو کے وقت اہلہ خانہ نے حجاب اتار نے کو بھی کہا تھا لیکن انہوں انکارکر دیا تھا۔

رافعہ ارشد نے کہا کہ میں نوجوان مسلمانوں کو یہ بتایا چاہتی ہوں کہ وہ جس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اسے حاصل بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ معاشرے میں مختلف نظریات اور سوچ رکھنے والے افراد کے مسائل کو بھی سنا جائے،یہ معاشرے کی تمام خواتین کیلئے اہم ہے بالخصوص جو مسلمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے اور میں اس کے لیے کئی سالوں سے محنت کر رہی تھی، جب میرے عزیزواقارب نے کہا کہ حجاب پہننے سے کامیابی کے امکان کم ہوجائیں گے میں نے اس وقت بھی اسے ترک نہیں کیا۔رافعہ پچھلے پندرہ سالوں سے، بچوں کے متعلق قانون، جبری شادی، خواتین کی نسلی تخفیف اور اسلامی قانون سے متعلق پریکٹس کر رہی۔ انہوں نے کہا مجھے یہ عہدہ اپنی قابلیت اور صلاحیت کی وجہ سے ملا ہے حجاب  پہننے کی وجہ سے نہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…