اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

دبئی کے ولی عہد کا آج سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان شیڈول بھی سامنے آگیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دْبئی(آن لائن) دْبئی میں متعدد اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق دْبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن را شد المکتوم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ دْبئی کے فرمانروا اور امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قدرتی آفات اور بحرانوں سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کے د وران ریاست بھر میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید الفطر کے چوتھے روز یعنی 27 مئی سے دْبئی میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی، جس دوران لوگوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔ جبکہ تجارتی ادارے صبح 6 سے رات 11 بجے تک کْھلے رہیں گے۔تمام ریٹیل اور ہول سیل آؤٹ لیٹ کْھلے رہیں گے۔دْبئی ایئرپورٹ امارات آنے والے مسافروں اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے کْھلا رہے گا، تاہم امارات آنے والے مسافروں کو 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔تمام کلینکس اور ENTبھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ڈھائی گھنٹے سے کم وقت کی سرجریا ں کی کرنے بھی اجازت ہو گی۔سینما بھی کھول دیئے جائیں گے مگر اس تفریح سے لطف اندوز ہونے کے لیے سماجی فاصلے کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور بچوں کے ٹریننگ اینڈ ٹریٹمنٹ انسٹی ٹیوٹس بھی کھولے جا رہے ہیں۔دْبئی آئس رِنگ اور دْبئی ڈولفیرینیم جیسے تفریحی مقامات بھی کھولے جا رہے ہیں۔ تاہم آکشنز کا عمل آن لائن ہی ہو گا۔12 سال سے کم عمر بچوں، بیماریوں میں مبتلا افراد اور 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کو شاپنگ مالز، سینما، جمز اور تعلیمی اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔اگلے چند ہفتوں میں مزید تجارتی شعبوں کو کھول دیا جائے گا۔ تاہم لوگوں کے لیے 6فٹ کے سماجی فاصلے کی پابندی کرنا لازمی ہو گی اور فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سینی ٹائزر کا استعمال اور ہاتھوں کو صابن سے بیس سیکنڈ تک دھونے کی ہدایات پر بھی عمل کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ولی عہد شیخ حمدان نے دْبئی حکام کو تاکید کی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروانے کے پابند ہوں گے۔ کوروناسے بچاؤ کے لیے دْبئی میں موجود ہر فرد کو ذمہ داری نبھانا ہو گی، تاکہ تمام انسانی سرگرمیاں پہلے کی مانند معمول پر لوٹ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران نے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے تاہم اماراتی معاشرہ ہر چیلنج پر پورا اتر کر رہے گا‘۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…