ریاض ( آن لائن ) سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 22 مئی شام 5 بجے سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔مکمل لاک ڈاون بدھ27 مئی تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب کے تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا۔الشلھوب نے نئے کورونا وائرس کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران پہلے سے جاری کردہ پاس موثر ہوں گے۔ ان کی منسوخی کا فیصلہ ہوا تو باقاعدہ اعلان کیاجائے گا.دیہات، تحصیلوں اور چھوٹی چھوٹی بستیوں میں بھی پٹرولنگ ہوگی جو شخص بھی مکمل لاک ڈاؤن اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔