اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی اپنی فوج کی بہادری سے متعلق بیانات حقیقت میں کچھ اور نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے بارڈر کے قریب متنازع علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے خلاف ورزی پر چینی بہادر فوج نے قافلے میں شامل گاڑیاں تباہ کر دیں ، تمام فوجیوں کو پکڑ لیا ۔ بھارتی فوج کا کپتان بھیگی بلی بنا گیا منت سماجت پر اتر آیا ،
مذاکرات اور رحم کی اپیلیں کرنے لگ گیا ۔ چینی فوجی افسر نے سخت ردعمل کے بعد بھارتی کپتان سے کہا اپنے فوجی لو اور یہاں سے بھاگ جائو ورنہ وہ حشر کروں گا کہ تم یاد کرو گے، جبکہ ساتھ موجود دوسرا چینی اہلکار کہتا ہے کہ ان کو مار مار کر بھگاؤ یہاں سے تاکہ یہ دوبارہ یاد رکھیں۔چینی افسر نے باضابطہ موقف اپنایا کہ اگر وہ بھارتی حد کی خلاف ورزی کرے تو کیا بھارتی فوج کو منظور ہوگا؟ مگر مرتا کیا نہ کرتا بھارتی کپتان تو بس بیٹھ کر بات کرنے اور مذاکرات کا رونا روئے جا رہا ہے۔چینی فوج کی جانب سے ملنے والی اجازت پر کپتان کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے ہی یہاں سے بھاگنے والے تھے بس غلطی سے ہماری گاڑیاں چینی افواج کے ہاتھ چڑ گئیں ۔